کوئی کسی کو تنگ نہیں کررہا، سب اپنی مستی میں ہیں: عظمیٰ بخاری کا بسنت پر پیغام
02-06-2026
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں عورتیں، بچے ، بزرگ ، سب بسنت انجوائے کررہے ہیں، کئی برسوں کے بعد لاہور میں ایک بار پھر گلی گلی کوچہ کوچہ میں بسنت بہار آ گئی۔
لاہور کی سڑکیں اور گلیاں اس وقت پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں، پتنگ اور ڈور مہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے۔ طویل عرصے بعد بسنت منانے والی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کوئی کسی کو تنگ نہیں کررہا، سب اپنی مستی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے یہ خوشیاں تین دن تک برقراررہیں اورکسی کی نظرنہ لگے۔ْ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں آج اور کل بسنت کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں بسنت کے موقع پر مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔