لاہور میں سردی کی شدت کم ہونے لگی، درجہ حرارت میں اضافہ

02-06-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت بتدریج کم ہونے لگی اور شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں سورج  نے اپنی کرنیں زمین پر بکھیرنا شروع کر دی ہیں جس کے باعث موسم قدرے خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران لاہور میں درجہ حرارت 23 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ تشویشناک صورت اختیار کر گیا، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے، شہر کا مجموعی طور پر اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 229 سے زائد ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔