یومِ کشمیر: پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد

02-05-2026

(لاہور نیوز) یومِ کشمیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت مسلم لیگ ق لاہور کے صدر میاں وحید احمد نے کی، ریلی میں ایم پی اے ثمرین تاج چوہدری عرفان اور محمد اشرف چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی، مقررین نے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، ریلی کے اختتام پر کشمیری شہداء کیلئے دعا بھی کی گئی۔