5 ہزار کا نوٹ ختم ہونے جا رہا ہے یا نہیں؟ گورنر سٹیٹ بینک نے بتا دیا
02-05-2026
(لاہور نیوز) گورنر سٹیٹ بینک محمد جمیل نے 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی خبروں کی حقیقت بیان کر دی۔
قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز نہیں، 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک نئے ڈیزائن کی کرنسی استعمال ہو گی، کرنسی کے نئے ڈیزائن پر وفاقی کابینہ سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے نوٹوں کیلئے ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز کو مرکزی بینک بورڈ نے منظور کر لیا ہے، چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں نئے ڈیزائن کے تمام نوٹ کمیٹی کو دکھانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار ارب کرنسی گردش میں ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔