بسنت کا چرچا، گڈوں اور پتنگوں کی شکل کے نان فروخت ہونے لگے

02-05-2026

(لاہور نیوز) بسنت کا چرچا، گڈوں اور پتنگوں کی شکل کے نان فروخت ہونے لگے۔

موہنی روڈ پر گڈوں اور پتنگوں کی شکل کے نان فروخت ہونے لگے ہیں۔ شہریوں کا پتنگ کے ڈیزائن والی نان شاپ پر رش لگ گیا، کاریگر  نے بڑی مہارت سے نان کے پیڑے پر ہاتھوں سے ڈیزائن تیار کئے۔ دکاندار کا کہنا تھا کہ شہری بڑی دور دور سے نان خریدنے آ رہے ہیں، بچپن سے پتنگ بازی کا شوقین ہوں اسی لئے اپنے فن سے ایسے نان تیار کر رہا ہوں۔