محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام طبی مراکز میں بسنت کی کوئی چھٹی نہیں

02-05-2026

(لاہور نیوز) بسنت کی تعطیلات کے دوران محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام طبی مراکز میں کوئی چھٹی نہیں ہو گی۔

صوبہ بھر میں بسنت کی تعطیلات کے دوران محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام طبی مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، بہاول وکٹوریہ اور سر صادق عباسی ہسپتال جمعہ اور ہفتہ کے روز معمول کے مطابق سروسز فراہم کریں گے۔  چھ اور سات فروری کو ہسپتالوں کی او پی ڈیز ایمرجنسی اور انڈورسروسز جاری رہیں گی۔