آئی جی پنجاب کا ایکشن، ایس پی صدر انویسٹی گیشن معطل
02-05-2026
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب نے ایس پی صدر انویسٹی گیشن لاہور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
فرائض میں غفلت برتنے پرایس پی صدر انویسٹی گیشن میاں معظم کو معطل کر دیا گیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس راؤ عبدالکریم نے میاں معظم کو فوری طور پر سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دےدیا۔