بسنت پر موٹرسائیکل پر پابندی نہیں، اگر سیفٹی راڈ نہیں لگایا تو بائیک بند ہو گی، مریم نواز
02-05-2026
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک لاہور میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسنت پر اگر آپ نے سیفٹی راڈ نہیں لگایا ہوا تو ہم بائیک بند کریں گے، یہ آپ کی اپنی سلامتی و حفاظت کیلئے ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک لاہور میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسنت پر اگر آپ نے سیفٹی راڈ نہیں لگایا ہوا تو ہم بائیک بند کریں گے، یہ آپ کی اپنی سلامتی و حفاظت کیلئے ہے، مجھے آپ کی پرواہ ہے، پلیز سیفٹی راڈ لگائیں تاہم آپ کسی بھی کیمپ پر جائیں گے فری راڈ لگے گیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور انہوں نے مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی، وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے بات چیت کی اور بچوں سے اظہار شفقت کرتے ہوئے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، مریم نواز نے عوام کو روکنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو منع کر دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک سوار کو راڈ لگوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی کیمپ پر جا کر مفت سیفٹی راڈ لگوا سکتے ہیں۔ مریم نواز شریف نے پیلی شرٹ میں ملبوس معصوم بچی کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا اور اس کے ساتھ ہاتھ ملایا جبکہ ایک اور ننھے شہری نے وزیر اعلیٰ سے ہاتھ ملایا جبکہ ایک نوجوان گود میں شیر خوار بچے کو اٹھا کر مریم نواز کے پاس پہنچ گیا اور کہا کہ ہر بندہ آپ کی تعریف کرتا ہے، آپ کے کام کو سب پسند کرتے ہیں، مریم نواز نے ننھے شہری کو پیار کیا اور مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو فوجی بھائی بنے ہوئے ہیں۔ ایک شہری نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کام حیران کن حد تک بہترین ہے اور نظر آتا ہے، مریم نواز کراچی آجائیں، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک سوار ایک شہری کو راڈ لگوانے کی ہدایت بھی کی۔