پتنگ بازی کا مہنگا سامان، وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوٹس لے لیا

02-05-2026

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزیرہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سیف بسنت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے۔ بلال یاسین  نے کہا کہ حکومت نے قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ بازی کا سامان بنانے کی اجازت دیدی ہے، چاروں اضلاع میں دستیاب پتنگ بازی کا سامان ایک دن میں لاہور پہنچ جائے گا، وافر مقدار میں سامان کی دستیابی سے قیمتوں میں واضح کمی ہو گی، بسنت کو"سیف بسنت" بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔