لاہور میں تعمیراتی کام کے دوران گیس پائپ لائن پھٹ گئی

02-05-2026

(ویب ڈیسک) داتا دربار کے سامنے تعمیراتی کاموں کے دوران گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔

پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے پائپ لائن سے گیس کا اخراج شروع ہو گیا اور منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں  نے گیس پائپ لائن کو بند کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ مزدوروں  نے لکڑی اور پتھروں کو جوڑ کر گیس پائپ لائن کو بند کرنے کی کوشش کی۔