پتنگ بنیادی ضرورت نہیں، نرخ مقرر نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی کمشنر
02-05-2026
(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ پتنگوں کے نرخ انتظامیہ مقرر نہیں کرے گی کیونکہ یہ بنیادی ضرورت نہیں، تاہم نرخ قابو میں رکھنے کیلئے دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ڈی سی لاہور کے مطابق دیگر شہروں سے پتنگیں منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ پنجاب کے چار اضلاع میں پتنگیں بنانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، اس فیصلے کے بعد پتنگ بازی کا سامان وافر مقدار میں دستیاب ہو گیا ہے اور نرخ کم ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بسنت کے موقع پر لبرٹی میں میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں شہریوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور نے اعلان کیا ہے کہ سیفٹی راڈز کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ جشن محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔