چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ کے مسجد سے ساڑھے تین لاکھ روپے کے جوتے چوری

02-04-2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کے جامع مسجد سے شاہ عالم مارکیٹس بورڈ کے چیئرمین سید عظمت علی شاہ کے جوتے چوری ہو گئے، جن کی مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سید عظمت علی شاہ محفل میلاد میں شرکت کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ تاجر رہنما کے مطابق محفل میلاد کے اختتام پر جب وہ اپنی جوتے لینے آئے تو وہ موجود نہیں تھے، ایک معروف انٹرنیشنل برانڈ کے اس جوتے کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ مسجد انتظامیہ اور مقامی افراد نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔