سندھ اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن، انعام یافتہ بدنامِ زمانہ ڈاکووں نے سرنڈر کر دیا
02-04-2026
(لاہور نیوز) ندھ اور پنجاب پولیس نے خطرناک ڈاکوئوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انعام یافتہ بدنامِ زمانہ ڈاکو جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر نے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق انعام یافتہ بدنامِ زمانہ ڈاکو جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر نے ایس ایس پی رحیم یار خان عرفان سموں کے سامنے سرنڈر کر دیا، پنجاب حکومت کی جانب سے جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر کے سروں کی قیمت 50،50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کچہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے،آخری ڈاکو کے سرنڈر تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔