گجرپورہ: گڈوں سمیت رشوت لینے والے 4 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج
02-04-2026
(لاہور نیوز) بسنت تہوار سے قبل تھانہ گجرپورہ پولیس کے چار اہلکاروں کیخلاف شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو 56 ہزار روپے اور 100/100 گڈے لیکر چھوڑ دیا تھا
پولیس کی جانب سے درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ گجر پورہ کے اے ایس آئی امجد، مرتضیٰ، نصیر احمد اور کانسٹیبل عرفان نے تین افراد عثمان، سفیان اور سبحان کو گڈیاں لیکر جاتے روکا اور بار کوڈ کا بہانہ بنا کر ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ مقدمہ کے متن میں مزید کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو 56 ہزار روپے اور 100/100 گڈے لیکر چھوڑ دیا، سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی موبائل گفتگو وائرل ہونے پر افسران نے نوٹس لیا، جس کے بعد چاروں اہلکاروں کے خلاف دفعہ 155/C سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔