لاہور: 221 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 260 افراد زخمی
02-04-2026
(لاہور نیوز) 24گھنٹوں کےدوران 221ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زدمیں آکرایک شخص جاں بحق 260 افراد زخمی ہو گئے، 103شدیدزخمیوں کوطبی امدادکیلئےمقامی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا جبکہ 157معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔