کل سے پنجاب بھر میں چار چھٹیاں ہوں گی
02-04-2026
(لاہور نیوز) کل سے پنجاب بھر میں لانگ ویک اینڈ منایا جا رہا ہے، جس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ، بسنت کی دو چھٹیاں اور اتوار کی ہفت وار چھٹی شامل ہے۔
پنجاب حکومت نے کل 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی چھٹی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا، اس سے قبل حکومت پنجاب نے بسنت پر دو چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، تقریبا 25 برس کے بعد بسنت کی اجازت ملنے کے بعد لوگوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چھ اور سات فروری کی عام تعطیل ہو گی اور تمام ادارے دفاتر و دیگر محکمے بند ہونگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں طویل ویک اینڈ کا اعلان کیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پنجاب میں 5 فروری کو یومِ کشمیر، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور پھر ہفتہ و اتوار کی وجہ سے ایک طویل ویک اینڈ ہو گا۔