بسنت فیسٹیول ہائی الرٹ: فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹر لاہور بلا لیے
02-04-2026
(لاہور نیوز) بسنت فیسٹیول ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹرز لاہور بلا لئے گئے۔
سرجری اور ای این ٹی کے ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر اور سینئر رجسٹرار کو بھی بسنت کے موقع پر لاہور بلایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ہونگے، سروسز، سید مٹھا ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال میں بھی ڈاکٹرز خصوصی ڈیوٹی پرتعینات ہونگے۔ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نواز شریف ہسپتال اور یکی گیٹ میں ڈیوٹی دیں گے، جنرل ہسپتال سے ڈاکٹرز سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی پر ہونگے ، اسی طرح الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹڑز کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ڈیوٹی کریں گے۔ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے۔