پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز ٹریڈنگ کے قواعد میں بڑی تبدیلی
02-04-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز ٹریڈنگ کے قواعد میں بڑی تبدیلی ہو گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مطابق سٹاک سرمایہ کاروں کو رقوم اور شیئرز کی رسائی اب ایک روز میں ہو گی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سائیکل 9 فروری سے موثر ہو جائے گا۔ ٹی پلس ون سائیکل ایس ای سی پی، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی، این سی سی پی ایل کی مدد سے نافذ ہو گا۔ سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی پلس ٹو اور ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سے عالمی و مقامی سرمایہ کاری بڑھے گی جبکہ ٹی پلس ون سائیکل کے بعد ٹی پلس زیرو کے نفاذ پر غور کیا جائے گا۔