بسنت: محکمہ موسمیات نے بھی بڑی پیشگوئی کر دی
02-04-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بسنت کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 6 اور 7 فروری کو موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 6 تا 8 فروری موسم پتنگ بازی کے لیے موزوں ہے، جب شہر میں ہوائیں 10سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ پتنگ باز بجلی کے تاروں سے بچ کر پتنگ اڑائیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے، جس کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔