برائلر کے نرخوں میں 15 روپے کی کمی، قیمت 533 روپے کلو مقرر

02-04-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نرخ ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئے۔

برائلر کے نرخوں میں 15 روپے فی کلو کمی کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 533 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، تاہم پرچون بازاروں میں صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب زندہ برائلر کے نرخوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 350 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل میں زندہ برائلر 354 روپے فی کلو اور پرچون مارکیٹ میں 368 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ انڈوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی درجن انڈوں کے دام 14 روپے کم ہو کر 323 روپے مقرر کر دیئے گئے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 9 ہزار 570 روپے میں دستیاب ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں کے باوجود پرچون سطح پر قیمتوں میں فرق برقرار ہے، جس پر مؤثر کنٹرول کی ضرورت ہے۔