’’گُڈی لہور دی اُڈی‘‘وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بسنت پر لبرٹی چوک میں جشن کا اعلان
02-03-2026
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 7 فروری کو جشن کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہری آئیں لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت تہوار منائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن ہو گا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت کے حوالے سے گانا ’’گُڈی لہور دی اُڈی‘‘ بھی شیئر کیا۔ واضح رہے جشنِ بہاراں اور بسنت کی روایتی رونقیں ایک بار پھر زندہ ہو گئی ہیں، روشنیوں سے جگمگاتے راستے، بلند و بالا پتنگیں اور زندہ دلانِ لاہور کا جوش و خروش اس بات کی گواہی ہے کہ لاہور کی ثقافت آج بھی بے مثال ہے۔