شب برات: امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور
02-03-2026
(لاہور نیوز) شب برات کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس متحرک ہو گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 6 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا، حساسیت کے لحاظ سے تمام مساجد کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا۔ حساس ترین مساجد کے اطراف ایلیٹ فورس کشت پر مامور ہے، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ بھی جاری ہے تمام ڈویژنل ایس پیز سکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی پر موجود ہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔