سٹیٹ بینک نے ملک بھر میں بینکوں کیلئے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

02-03-2026

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں بینکوں کیلئے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام بینک، ڈی ایف آئیز اور مائیکروفنانس بینک یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو بند رہیں گے۔ 5 فروری 2026 کو سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی بند رہے گا، کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں میں لین دین، کلیئرنگ اور دیگر بینکنگ آپریشنز معطل رہیں گے۔