سابق آئی جی پنجاب عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات

02-03-2026

(لاہور نیوز) سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور نے بطور آئی جی پنجاب پولیس میں اصلاحات،عوامی خدمت کی مثال قائم کی، عثمان انور آئندہ چند ماہ میں ایف آئی اے میں بہترین کام کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بطور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعیناتی پرمبارکباد دی اور کہا کہ  ڈاکٹرعثمان انور نے پنجاب پولیس میں بطور آئی جی مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا اور ادارہ جاتی اصلاحات کو عملی شکل دی۔ ان کا کہنا تھا کہ   ڈاکٹر عثمان انور کے دور میں پنجاب پولیس میں پروفیشنلزم، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے معیارات بہتر ہوئے،   ڈاکٹر عثمان انور کی صلاحیتیں اور وژن ایف آئی اے جیسے اہم قومی ادارے کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں ایف آئی اے میں بھی مثبت اور نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔