سٹاک ایکسچینج میں خریداری کا زور، انڈیکس 1900 پوائنٹس بلند
02-03-2026
(لاہور نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی خریداری کا زور برقرار رہا اور کاروبار کے نصف دن پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ میں آٹوموبائل، سیمنٹ، کیمیکل، بینکنگ، فرٹیلائزر، فارماسیوٹیکل، ٹیکنالوجی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے باعث مجموعی رجحان خاصا مثبت رہا۔ دوپہر 12 بجے کے ایس ای 100 انڈیکس 186,978.44 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا، جو گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے میں تقریباً ایک فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ رہا تھا، تاہم دن کے اختتام پر انڈیکس 883 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 185,057 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔