پنجاب میں بسنت، سرکاری تدریسی ہسپتال 6 اور 7 فروری کو کھلے رہیں گے

02-03-2026

(لاہور نیوز) بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہریوں کو طبی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے پنجاب کے تمام سرکاری تدریسی ہسپتال 6 اور 7 فروری کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

یہ فیصلہ محکمہ صحت، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق بسنت تعطیلات کے باوجود ایمرجنسی سروسز، او پی ڈیز اور ان ڈور وارڈز مکمل طور پر فعال رہیں گے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے، تمام تدریسی ہسپتالوں کو 6 اور 7 فروری کیلئے نارمل ورکنگ ڈیز قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے ہدایت دی ہے کہ شہری بلاخوف و خطر ہسپتالوں میں علاج کیلئے آئیں اور بسنت کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مکمل طبی سہولت دستیاب ہو گی۔