گجومتہ روہی نالہ کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

02-03-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے گجومتہ روہی نالہ کے قریب تیز رفتار رکشہ فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے میں رکشہ ڈرائیور ریاست علی (عمر 24 سال) کو سر میں چوٹ آئی جبکہ بائیں ہاتھ میں فریکچر ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔