کینٹ پولیس کی کارروائی، بغیر رجسٹریشن پتنگ، کیمیکل ڈور فروخت کرنے پر 9 افراد گرفتار
02-03-2026
(لاہور نیوز) کینٹ ڈویژن پولیس نے غیر قانونی پتنگ فروشوں اور قاتل شیشہ کیمیکل ڈور فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن 09 پتنگ فروشوں اور کیمیکل ڈور فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم عمران کو گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے قاتل شیشہ کیمیکل ڈور کی 39 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ غازی آباد پولیس نے بغیر رجسٹریشن 05 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔ اسی طرح چوکی سپر ٹاؤن اور مناواں پولیس نے بھی کارروائیاں کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن 03 پتنگ فروشوں کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق غیر قانونی پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔