لاہور: 15 علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد

02-02-2026

(لاہور نیوز) لاہور کے 15 علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی سے متعلق جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

ڈی ایچ اے، نشاط، علی ویو گارڈن، علی پاک میں پتنگ بازی نہیں ہو گی، نادر آباد ،تاج باغ ،کینال بینک کے علاقوں میں بھی بسنت نہیں منائی جائیگی۔ صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے درمیان جاری مذاکرات کے بعد فیصلہ کیا گیا، چند علاقوں میں پتنگ بازی پرپابندی کا مقصد جہازوں کی آمدورفت محفوظ بنانا ہے، ان علاقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت پتنگ بازی پر کارروائی کی جائے گی۔ ڈیفنس کے پی ،کیو ،آر اور ایس بلاک میں پتنگ بازی پر پابندی ہو گی، بھٹہ چوک، نشاط، علی ویو گارڈن علی پاک، نادر آباد، تاج باغ، ملحقہ علاقے اور جوڑے پل، الفیصل ٹاؤن، کنال بینک کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہو گی۔