چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ترقی، نوٹیفکیشن جاری

02-02-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاق کے سپرد کر دیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے منظوری دے دی، اس بابت ججز کی ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں 3 ججز  شامل ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اشفاق احمد کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی کے بعد جج سپیشل کورٹ سنٹرل نمبر ون لاہور جبکہ سیشن جج  کے عہدے پر ترقی کے بعد سید اظہر علی جعفری جج سپیشل کورٹ سنٹرل تھری لاہور تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح سیشن جج امجد نذیر چوہدری، جج سپیشل کورٹ سنٹرل ون گوجرانولہ تعینات جبکہ سیشن جج کے عہدے پر ترقی کے بعد حامد محمود خان کو جج سپیشل کورٹ سنٹرل کورٹ ٹو گوجرانولہ تعینات  کیا گیا ہے۔ ججز کو 7 فروری تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت  کی گئی ہے، ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر افسران اپنی موجودہ تنخواہ اور اسکیل کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔