آئی جی پنجاب کے تبادلے کا امکان ؛ وفاق نے خدمات مانگ لیں
02-02-2026
(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تبادلہ کا امکان ہے۔
سی سی پی او لاہور آئی جی پنجاب کے مضبوط امیدوار ہیں، وسیم سیال کا نام بھی آئی جی پنجاب کے لئے زیر غور ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سیکرٹری داخلہ تعیناتی کا امکان ہے، وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات مانگ لیں ڈاکٹر عثمان انور پنجاب میں بطور آئی جی پنجاب گذشتہ تین سال سے خدمات سرانجام دے رہیں، ڈاکٹر عثمان انور کو وفاقی حکومت میں اہم تعیناتی دی جانے کا امکان ہے، ڈاکٹر عثمان انور کے پاس ایف آئی اے میں کام کرنے کا وسیع تجربہ موجود ہے۔