بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے فہرست جیل حکام کو ارسال
02-02-2026
(لاہور نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کا روز ہے۔
پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور علی زمان کا نام شامل ہے۔ نعیم حیدر پنجوتھہ، چودھری اویس یونس اور شمسہ کیانی کا نام بھی ملاقات کی فہرست میں شامل ہے، ذرائع کے مطابق منگل کے روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔