شہریوں سے بسنت کو ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منانے کی ہدایت: مریم اورنگزیب

02-02-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے بسنت کو ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو تمام شہریوں کیلئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی جبکہ بسنت کے موقع پر میٹرو بس، اورنج لائن اور رکشہ سروس تینوں دن بلا معاوضہ دستیاب ہو گی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ہے، عوام سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ نہ ڈالیں۔ انہوں  نے مزید کہا ہے کہ ٹریفک دباؤ اور فضائی آلودگی میں کمی کیلئے شہری مفت پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔