سٹی ٹریفک پولیس کی بغیر سیفٹی راڈز موٹرسائیکل سواروں کیلئے رعایت
02-01-2026
(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے بغیر سیفٹی راڈز موٹرسائیکل سواروں کو رعایت دے دی۔
سٹی ٹریفک پولیس نے یکم فروری کو سیفٹی راڈزنہ لگانےوالوں کےچالان نہیںکئے، ٹریفک پولیس کی جانب سےمختلف شاہراہوں پرفری سیفٹی راڈزتقسیم کئے گئے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہریوں کومحفوظ بسنت بارےرہنمائی بھی فراہم کی گئی، حکام کا کہنا تھا کہ بسنت کومحفوظ بنانےکیلئےموٹرسائیکل سوارحفاظتی اقدامات پرعمل کریں۔ حکومتی متعین کردہ ایس اوپیزپرشہری عملدرآمدیقینی بنائیں ۔ بسنت کےتہوارپرعوامی جان ومال محفوظ بنانےکیلئےمتحرک ہیں۔