لاہور: 2246 ٹریڈرز کو پتنگوں اور متعلقہ سامان کی خریدو فروخت کی اجازت
02-01-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 2246 ٹریڈرز کو پتنگوں اور متعلقہ سامان کی خریدو فروخت کی اجازت مل گئی ہے، یکم فروری سے پتنگوں اور ڈوروں کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے اور 8فروری تک خرید وفروخت کی جاسکے گی۔
بسنت کے خوبصورت رنگا رنگ تہوار کو روایتی طریقہ سے منانے کیلئے لاہور میں یکم فروری سے پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی فروخت شروع ہو گئی، اس سلسلے میں حکام کے مطابق لاہور میں 2246 ٹریڈرز کو پتنگوں اور متعلقہ سامان کی خرید و فروخت کی اجازت مل گئی ہے، یکم فروری سے پتنگوں اور ڈوروں کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے اور 8فروری تک خرید وفروخت کی جاسکے گی۔ 8 فروری کے بعد پتنگیں بنانے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہو گی، حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تک 2504 ٹریڈرز نے آن لائن اپلائی کیا، 163 رجسٹریشن اِن پراگریس ہیں جبکہ 95 ٹریڈرز کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔