لاہور: 108 ٹریفک حادثات میں 138 افراد زخمی

02-01-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 108 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 138 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 48 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 90 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔