پنجاب: موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

02-01-2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابررآلود رہنے کی توقع ہے تاہم نارووال، سیالکوٹ، جہلم اور گردونواح میں چند مقامات پر بونداباندی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلو د رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔