پاکستانی ٹیم نے دنیا کی بہترین ٹیم کو شکست دے کر برتری ثابت کر دی، مریم نواز
02-01-2026
(لاہور نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کئی دہائیوں بعد کلین سویپ پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔
وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے ٹیم پاکستان کو شاندار کرکٹ کھیلنے پر شاباش دی گئی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے دنیا کی بہترین ٹیم کو شکست دے کر برتری ثابت کردی ۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مایہ ناز ٹیم پاکستان نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ، ہر شعبے میں آسٹریلیا کو مات دی ہے۔