غیر قانونی پتنگ بازی کیخلاف ٹیمیں تشکیل، بغیر حفاظتی راڈ موٹرسائیکل چلانے والے بھی خبردار
02-01-2026
(لاہور نیوز) پولیس افسران کی ہدایت پر 'سیفٹی راڈ' آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا، بغیر حفاظتی راڈ موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں مختلف جگہوں پر موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگائے جا رہے ہیں، شہریوں کی آگاہی کے لیے صدر ڈویژن میں جگہ جگہ معلوماتی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے خلاف 'سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ بغیر حفاظتی راڈ موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔