عمران خان کی آنکھ کا معمولی پروسیجر تھا، انکی مرضی سے ہسپتال لایا گیا تھا، عطااللہ تارڑ
02-01-2026
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انکی مرضی سے پمز ہسپتال اسلام آباد لایا گیا تھا، اب وہ صحت مند ہیں اور انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چیک اپ کیلئے سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال لایا گیا، تاہم اس سارے معاملے کو خفیہ رکھا گیا، رپورٹس کے مطابق عمران خان کو آنکھوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش لاحق ہے، اس لیے ذاتی معالج کو ان تک رسائی دی جائے. یاد رہے کہ کچھ عرصے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی جیل میں بیٹھ کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔