دانش تیمور کا خواتین ماڈلز کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ، عوام نے آڑے ہاتھوں لے لیا
02-01-2026
(ویب ڈیسک)معروف اداکار دانش تیمور کو خواتین ماڈلز کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کرنے پر صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
حال ہی میں دانش تیمور اور عائزہ خان نے ملبوسات کے برانڈ کے لیے ایک ماڈلنگ مہم میں حصہ لیا۔برانڈ کی جانب سے پہلے دانش تیمور کی دیگر خاتون ماڈلز کے ساتھ تصاویر جاری کی گئیں، جس کے بعد عائزہ خان کے ساتھ فوٹو شوٹ شیئر کیا گیا۔ ان تصاویر پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا اور کئی صارفین نے الزام لگایا کہ یہ مہم کثرتِ ازدواج کے تصور کو فروغ دے رہی ہے۔سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ بھی خاصا دلچسپ رہا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ دانش تیمور صرف عائزہ خان کے ساتھ ہی جچتے ہیں، جبکہ کچھ نے طنزیہ تبصرے کیے۔بعض مداحوں نے سوال اٹھایا کہ عائزہ خان کو دانش کے بولڈ فوٹو شوٹس اور دیگر اداکاراؤں کے ساتھ رومانوی مناظر پر اعتراض کیوں نہیں۔