تیسرا ٹی 20: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف
02-01-2026
(لاہور نیوز) تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، صائم ایوب 56 اور بابر اعظم 50 رنز کیساتھ نمایاں رہے، شاداب خان نے 46، فخر زمان نے 10، کپتان سلمان آغا نے 5، خواجہ نافع نے 21 جبکہ محمد نواز نے 5 رنز بنائے۔ واضع رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 کی برتری حاصل ہے۔