بسنت: پتنگوں اور گڈوں کی قیمتیں بھی سامنے آگئیں
02-01-2026
(لاہورنیوز) صوبائی دارالحکومت میں بسنت کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور پتنگوں کی قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔
پتنگوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے،باغبانپورہ میں شرلا 50 روپے اورپری 70 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ آڈا 70 روپے، پونا تاوا 100 روپے اور تاوا 200 روپے میں فروخت ہورہاہے جبکہ ڈیڑھ تاوا 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پتنگوں کی دکانوں پر بچوں اور نوجوانوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔