شاہدرہ: چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے
02-01-2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے میں گھر میں چوری کی واردات ہو گئی۔
نامعلوم چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے۔ چور شہری احسن کے گھر سے 5 لاکھ نقدی، زیورات ودیگر اشیاء لے گئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی فیملی شادی کی تقریب کیلئے گئی تھی،نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی کی جارہی ہے۔