معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن کا سادگی سے شادی کرنے کا اعلان
02-01-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے اپنی شادی کے حوالے سے سادگی اختیار کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر سیلیبریٹیز کی پرتعیش شادیوں کے رجحان کے برعکس علشبہ کا کہنا ہے کہ وہ محدود اخراجات کے ساتھ نکاح اور ولیمے پر مشتمل تقریبات منعقد کرنا پسند کریں گی۔ سوشل میڈیا پر گفتگو کے دوران جب ان سے شادی کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کی تقریب صرف دو تقریبات، نکاح اور ولیمے تک محدود ہوگی جس کا مقصد غیر ضروری دکھاوے کی بجائے سادگی کو ترجیح دینا ہے۔ علشبہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ متعدد افراد نے ان کے سادگی کے فیصلے کو تو سراہا لیکن ساتھ ہی صارفین کی اکثریت نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ کو واقعی سادہ شادی کہا جاسکتا ہے؟ علشبہ انجم سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔