2 فروری سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل
02-01-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں 2 فروری سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ۔
بیشتر پرائیویٹ سکولز نے پیر سے اوقات کار صبح 8 بجے سےکردیئے۔ چھوٹی کلاسز کو ڈیڑھ بجے اور بڑی کلاسز کودوپہر 2 بجے چھٹی ہوگی۔ محکمہ تحفظ موحولیات نےسموگ کے پیش نظر اوقات کار صبح پونے 9 بجے کیے تھے۔ پونے 9 بجے کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن 31 جنوری تک نافذالعمل تھا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکولز کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولز اوقات کار میں تبدیلی کرسکتے ہیں، اوقات کار کی پابندی صرف 31 جنوری تک تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں روزے کے مطابق اوقات کار رکھے جائیں گے۔