جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز

01-31-2026

(لاہورنیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت، جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز ہو گیا۔

  جناح ہسپتال لاہور میں گردہ کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے لائسنس کے بعد پہلا ٹرانسپلانٹ مکمل ہو گیا۔23 سالہ مریض عرفان کو خالہ نے گردہ عطیہ کیا، مریض اور عطیہ دہندہ دونوں کی حالت تسلی بخش ہے اور تیزی سے صحت یابی جاری ہے۔ یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو بڑی کامیابی حاصل ہونے پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر طیبہ وسیم نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔