ایف آئی اے، این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار

01-31-2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے، این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم فاروق مقبول کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول  نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم پنجاب پولیس کیلئے سال 2023 سے مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور  نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا، تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔ ترجمان  نے مزید کہا کہ ایف آئی اے، این سی بی اور انٹرپول کی ٹیمیں بین الاقوامی اشتہاریوں کی گرفتاری اور ملک میں عدلیہ کے فیصلوں کے نفاذ کیلئے دن رات کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔