لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 154 افراد گرفتار
01-31-2026
(لاہور نیوز) پولیس نے شہر بھر میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ اب تک 154 افراد کو لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں اسی تعداد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے واضح کیا کہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی یا غیر ضروری استعمال پر فوری اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ پرامن معاشرے کے قیام اور قوانین کی پابندی کیلئے لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔ بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس کا مقصد صرف قانون نافذ کرنا اور شہریوں کو شور شرابے سے محفوظ رکھنا ہے، قوانین کی پابندی نہ صرف ذمہ داری ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کیلئے بھی ناگزیر ہے۔