داتا دربار آنے والے زائرین کی جیبیں صاف کرنے والا چور گرفتار
01-31-2026
(لاہور نیوز) داتا دربار آنے والے زائرین کی جیبیں صاف کرنے والے ایک شاطر چور کو ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق دورانِ پٹرولنگ شہری کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پرندہ مارکیٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جو ریکارڈ یافتہ ملزم ہے، سرگودھا اور لاہور پولیس کو سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں بھی مطلوب تھا، ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈولفن ٹیم نے شہری کا چوری شدہ موبائل برآمد کر کے ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ داتا دربار کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی گئی ہیں۔ ایس پی ڈولفن نے مزید کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں پٹرولنگ کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔